5 اپریل، 2018، 4:39 PM

پاکستان کے وزير اعظم کل افغانستان کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزير اعظم کل افغانستان کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل افغانستان جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کل افغانستان جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبد اللہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کے دورے کے دوران انسداددہشت گردی سے متعلق دوطرفہ تعاون بڑھانے پرگفتگو ہوگی۔

News ID 1879853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha